Ad

کافرِ عشق کو کیا سے کیا کر دیا ("فنا بلند" )


 کافرِ عشق کو کیا سے کیا کر دیا

بت پرستی نے حق آشنا کر دیا

کوئی دیکهے حقیقت میرے کفر کی
میں نے جس بت کو پوجا خدا کر دیا

پارسائی دهری ره گئی شیخ کی
چشمِ جادو اثر تو نے کیا کر دیا

دیکهنے والے ﮐﻌﺒﮧ سمجهنے لگے
کتنا روشن تیرا نقشِ پا کر دیا

بت پرستی میں کی میں نے وه بندگی
بت کدے کو ہی قبلہ نما کر دیا

اے فنا میری میت پہ کہتے ہیں وه
آپ نے اپنا وعده وفا کر دیا

"فنا بلند"

Previous
Next Post »