Ad

مجھے جلوہ حسیں اپنا دکھا دیں، یا رسول اللہ


مجھے جلوہ حسیں اپنا دکھا دیں، یا رسول اللہ


مجھے جلوہ حسیں اپنا دکھا دیں، یا رسول اللہ
کرم کر دیں مقدر جگمگا دیں، یا رسول اللہ
دکھا دیں شمع رُو، تابائ رُخ کے بحسیں جلوے
کہ شعلہ طور کا مجھ کو بنا دیں، یا رسول اللہ
بجھا دے پیاس ایسی، حشر تک سیراب ہو جاؤں
مۓ دیدِ رخِ انور پلا دیں، یا رسول اللہ
تیری دہلیز پر بیٹھے رہیں پلکیں بچھا کر ہم
یہیں رحمت کی چادر میں چھپا دیں، یا رسول اللہ
سرِ تسلیم خم ہے بارگاہِ ناز میں تیرے
جگہ قدموں میں میری بھی بنا دیں، یا رسول اللہ

Previous
Next Post »