Ad

یہ خوش نظر خوش نظر(awesome poetry best )


یہ خوش نظر خوش نظر(awesome poetry best )


یہ خوش نظر خوش نظر آنے کے لئے ہے
اندر کی اداسی کو چھپانے کے لئے ہے

میں ساتھ کسی کے بھی سہی ۔ پاس ہوں تیرے
سب دربدری ایک ٹھکانے کے لئے ہے

ٹوٹے ہوئے خوابوں سے اٹھائ ہوئ دیوار
ایک اخری سپنے کو بچانے کے لئے ہے

اس راہ پہ اک عمر گزر آئے تو دیکھا
یہ راہ فقط لوٹ جانے کے لئے ہے

رہ رہ کے کوئ خاک اڑا جاتا ہے مجھ میں
کیا دشت ہے اور کیسے دوانے کے لئے ہے

تجھ کو نہیں معلوم کہ میں جان چکا چکا ہوں
تو ساتھ فقط ساتھ نبھانے کے لئے ہے

تو نسل ہوا سے ہے بھلا تجھ کو خبر کیا
وہ دکھ جو چراغوں کے گھرانے کے لئے ہے---!!

Previous
Next Post »