Ad

کوہِ غم ٹوٹ پڑے دید ودل پر کتنے (کفیل الرحمٰن نِشاط عثمانی)


 

کوہِ غم ٹوٹ پڑے دید ودل پر کتنے
قافلے درد کے اۤ ئے ہیں برابر کتنے
خشک کانٹوں سے ٹپکتا رہا کلیوں کا لہو
قتل گاہوں سے ملے پھول سے پیکر کتنے
ہم ہیں منصور، لبِ دار نے چُوما ہم کو
ہم ہیں سقراط ملے زہر کے ساغر کتنے
ہم نے دیکھے ہیں بُرے وقت کے منظر کتنے
پھول بن جاتے ہیں حالات کے پتھر کتنے
حادثہ شرط محبت ہے تو تسلیم مگر
حادثے ہوں گے مرے قد کے برابر کتنے
صرف الفاظ کے پیکر نہیں اشعارِ نشاط
فکر ومعنی کے سموئے ہیں سمندر کتنے
کفیل الرحمٰن نِشاط عثمانی
Previous
Next Post »