(urdu ghazal)وہ ایک لڑکی
اُداس لوگوں کی بستیوں میں
تِتلیوں کو تلاش کرتی
وہ ایک لڑکی
وہ عام چہرہ، وہ کالی آنکھیں
جو کرتی رہتی ہزار باتیں
مزاج سادہ، دل کی اچھی
وہ ایک لڑکی
وہ محبتوں کا نصاب جانے
وہ جانتی ہے عہد نبھانے
وہ اچھی دوست، وہ اچھی ساتھی
وہ ایک لڑکی
وہ جُھوٹے لوگوں کو سچّا سمجھے
وہ ساری دنیا کو اچھّا سمجھے
وہ کتنی سادہ، وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی..
ConversionConversion EmoticonEmoticon