Ad

زندگی یوں تو گذر ہی جاتی ہے

 زندگی یوں تو گذر ہی جاتی ہے لیکن اگر ہماری زندگی باہم انسانوں کے درمیان اور ان کی محبت میں گزرے تو وہ زندگی بڑی خوبصورت ہوگی اور یقیناً ہوگی ۔ انسان اللہ کو خوش کرنے کے لیے عبادات کرتاہے راتو ں کو اٹھ اٹھ کر خداوند تعالیٰ کے سامنے سجدہ ریز ہوتا ہے تاکہ اسے خالق اور پالنہار کی خوشنودی حاصل ہو جائے ۔ اگر ہم اللہ کی خوشنودی کے لیے انسانوں کو محبت کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیں اورسوچ لیں کہ ہم نے کبھی بھی کسی انسان کو حقیر نہیں سمجھنا تو آپ یقین کریں کہ یہ سوچ ہی آپ کے دل کو اتنا سکون فراہم کرے گی کہ آپ محسوس کریں گے کہ جیسے خدا آپ کو مسکراہٹ سے دیکھرہا ہے ۔ آپ عبادات ضرور کریں ، شوق سے کریں لیکن خدارا انسانوں کو بھی اپنے قریب کریں یہ بھی عظیم عبادت ہے ۔ اشفاق احمد زاویہ 3 صفحہ 75

زندگی یوں تو گذر ہی جاتی ہے


زندگی یوں تو گذر ہی جاتی ہے لیکن اگر ہماری زندگی باہم انسانوں کے درمیان اور ان کی محبت میں گزرے تو وہ زندگی بڑی خوبصورت ہوگی اور یقیناً ہوگی ۔
انسان اللہ کو خوش کرنے کے لیے عبادات کرتاہے راتو ں کو اٹھ اٹھ کر خداوند تعالیٰ کے سامنے سجدہ ریز ہوتا ہے تاکہ اسے خالق اور پالنہار کی خوشنودی حاصل ہو جائے ۔
اگر ہم اللہ کی خوشنودی کے لیے انسانوں کو محبت کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیں اورسوچ لیں کہ ہم نے کبھی بھی کسی انسان کو حقیر نہیں سمجھنا تو آپ یقین کریں کہ یہ سوچ ہی آپ کے دل کو اتنا سکون فراہم کرے گی کہ آپ محسوس کریں گے کہ جیسے خدا آپ کو مسکراہٹ سے دیکھرہا ہے ۔
آپ عبادات ضرور کریں ، شوق سے کریں لیکن خدارا انسانوں کو بھی اپنے قریب کریں یہ بھی عظیم عبادت ہے ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 صفحہ 75

Previous
Next Post »