Ad

urdu Ghazal (غزل)


urdu Ghazal (غزل)


ایک مدّت کی تھکن ھے
اور زندگی کے ماتھے پر شِکن ھے
نظر میں تاویلِ صحرا ھے
اور پاوْں میں کانٹوں کی چبھن ھے
سوچتی ھوں تو گمان لگتا ھے
اور دِل میں برابر لگی لگن ھے
نیند کیسے مناوْں،پلکیں موند نہ پاوْں
دِل میں ٹوٹے ھوئےخوابوں کی چبھن ھے
خدایا، جو آنکھوں میں ٹھہر گئی ھے وہ صورت
اسے مٹا دوں یا ، جگا دوں یہ الجھن ھے
کیوں الجھ رھی ھوں لہروں سے، جبکہ
جیون پیاس ھے، اور پیاس جیون ھے

Previous
Next Post »